10 ستمبر 2014 - 20:01
شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف مزيد کاميابياں

شام ميں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف مزيد کاميابياں حاصل کي ہيں اور دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کراليے ہیں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے ملک کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفايا کرنے کي اپني مہم کو جاري رکھتے ہوئے دمشق کے مشرق ميں واقع جوبر کے ايک بڑے علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے –
شامي فوج نے جوبر کے علاقے ميں شامي فضائيہ کي مدد سے پيشقدمي کي -
زميني فوج کے ساتھ ساتھ شامي فضائيہ نے بھي دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد ہلاک ہوگئے –
شامي فوج نے جوبر کے علاقے ميں دہشت گردوں کے ذريعے بنائي گئي سرنگوں کو بھي تباہ کرديا –
ميڈيا رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ شامي فوج نے حماہ کے مضافات ميں واقع شہر خطاب ميں دہشات گردوں کے ساتھ ايک شديد لڑائي کے بعد اس پورے علاقے پر اپنا کنٹرول حاصل کرليا ہے –
اس درميان شام کے مغربي علاقے سے خبر ہے کہ ايک بم دھماکے ميں حرارالشام نامي دہشت گرد گروہ کے بہت سے عناصر ہلاک ہوگئے ہيں –
شامي ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے ميں جس ميں احرارالشام دہشت گرد گروہ کے اٹھائيس افراد ہلاک ہوئے اس گروہ کا ايک اہم سرغنہ حسن عبودي بھي ہلاک ہواہے –
يہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ادلب ميں دہشت گرد گروہ احرارالشام کے سرغنوں کي ايک ميٹنگ ہورہي تھي –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام ميں قومي آشتي کے مذاکرات ميں پيشرفت کے بعد اب تک سيکڑوں مسلح افراد نے اپنے ہتھيار شامي فوج کے سامنے ڈال دئے ہيں –
اس سلسلے ميں ابھي حال ميں تين سومسلح افراد نے جو دہشت گردوں کي صفوں ميں تھے دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں فوج کے سامنے اپنے ہتھيار ڈال دئے ہيں –
ہتھيارڈالنے والوں ميں سے ايک دہشت گرد نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ حکومت نے ہر مسلح شخص کي معاشرے ميں واپسي کے لئے بہت سي سہولتيں فراہم کي ہيں سبھي فريب خوردہ نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ بھي اپنے ہتھيار فوج کے سامنے ڈال ديں اور معاشرے ميں واپس آکر اپني معمول کي زندگي دوبارہ شروع کريں –

شام ميں بيشتر حلقوں کا کہنا ہے کہ قومي آشتي کا عمل ملک کو بحران سے باہر نکالنے کا بہترين طريقہ ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ سبھي شاميوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر غير ملکي سازشوں کا مقابلہ کريں اور اپنے ملک کي بازآبادکاري اور تعمير نو ميں حصہ ليں –
واضح رہے کہ شام ميں قومي آشتي کي کميٹي کي کوششوں کے نتيجے ميں دمشق کے ميں وادي بردي کا علاقہ پوري طرح دہشت گردوں کے وجود سے پاک ہوچکا ہے -

.......

/169